29 مارچ، 2016، 1:58 PM

امریکی دارالحکومت واشنگٹن پر ایٹمی حملے کی ویڈیو جاری

امریکی دارالحکومت واشنگٹن پر ایٹمی حملے کی ویڈیو جاری

شمالی کوریا نے گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن پر ایٹمی حملے کی ایک ایسی پراپیگنڈہ ویڈیو جاری کر دی ہے جسے دیکھ کر امریکیوں کی نیندیں اڑ ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز امریکی دارالحکومت پر ایٹمی حملے کی ایک ایسی پراپیگنڈہ ویڈیو جاری کر دی ہے جسے دیکھ کر امریکیوں کی نیندیں اڑ ہو گئی ہیں۔  اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن پر ایٹمی حملہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور امریکی سامراجیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ”خبردار! شمالی کوریا کی سرزمین کی طرف ایک انچ بھی نہیں بڑھنا ورنہ تمہارا حشر یہ ہو گا، ہم تمہارے ملک پر ایٹمی حملہ کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائیں گے۔
برطانوی اخبار کے مطابق اس 4منٹ کی ویڈیو میں ایٹمی دھماکے کے نتیجے میں واشنگٹن کی اہم عمارتیں تباہ ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہیں۔ یہ ویڈیو شمالی کوریا کی ویب سائٹ ڈی پی آر کے ٹوڈےپر پوسٹ کی گئی ہے۔ اس میں واشنگٹن پر ایٹمی حملے کے علاوہ شمالی اور جنوبی کوریا کی جنگ اور 1968ء میں قبضے میں لیے گئے امریکی جاسوس طیارے کے خوفناک مناظربھی دکھائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا پر عالمی پابندیاں عائد کیے جانے اور امریکہ اور جنوبی کوریا کے خطے میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے کے معاملے پر شمالی کوریا کے جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں ۔

News ID 1862893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha